سوپور پولیس نے قمار بازی کے ایک اڈے پہ چھاپہ ڈا ل کر چارقمار بازوں کو گرفتارکرداوَ پر لگائے گئے 10,050 روپے اور تاش کے پتے برآمد کرکے ضبط کی۔ سوپور پولیس کو جواریوں کی موجودگی کی معتبر اطلاع ملی، اطلا ع موصول ہوتے ہی پولیس پوسٹ فروٹ منڈی کی پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور مذکورہ مقامات سے چار قماربازوں کو گرفتار کرلیا۔ان کے قبضے سے تاش کے ساتھ 10,050روپے کی رقم برآمد کی گئی۔ تھانہ پولیس سوپورمیں کےس ایف ائی آر زیر نمبر 161/2022 کو متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں یہ سماج دشمن عناصرکے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔