سرینگر30 جولائی// سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے ہندواڑہ میں الگ الگ دو جگہوں پر 04 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاءبرآمدکیا۔ پولیس اسٹیشن قلم آبادکی پولیس پارٹی نے شاٹگنڈ بالا پر ناکہ چیکنگ کے دوران02 افراد کو مشکوک حالت میں روک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے 110گرام چرس برآمدکی ۔ ان کی شناخت طارق احمد میر ولد عبدل کبیر ساکن حریل اور شریف دین پنڈت ولد رسول ساکن بن پورہ لنگیٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ دریں اثنا، ایک اور ایک کارروائی میں، پولیس اسٹیشن ہندواڑہ کی ایک پولیس پارٹی نے آئی ٹی آئی کے قریب ناکہ چیکنگ پر02 منشیات فروش کو روک لیا جس کی شناخت شفقت شہناز کابو ولد شہناز احمد کبوساکن گنائی پورہ اور فاروق احمد ڈار ولد محمد سلطان ساکن لاچی پورہ کے طور پر ہیں کو روک لیا اور تلاشی شروع کی ۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 350 گرام چرس جیسے مادہ اور 2800 روپے کی نقد رقم برآمد ہوئی۔ انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔.اسی مناسبت سے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔