منگل کے روز جنوبی کشمیر کے اننت ناگ علاقے میں انٹر سکول زونل سطح 2کرکٹ مقابلے انڈر17سپورٹس اسٹیڈیم بمتھن میں کھیلے گئے ہیں۔پہلے میچ (دوسرا سیمی فائنل) میں سینٹ لیوک کے اننت ناگ نے سمارٹ مشن اسکول وانپوہ کو سپر اوور میں شکست دی۔ فائنل میچ میںہائر سکنڈری سکول کڈی پورہ نے ٹاس جیت کر پہلے باو¿لنگ کا فیصلہ کیا۔ سینٹ لیوک کا سیٹ مقررہ 12 اوورز میں 150 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کیا ہے۔ اس دوران ہائر سکنڈری سکول کڈی پورہ نے جواب میں بارہ اوورز میںصرف 85 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔اس طرح سے سینٹ لیوک نے 65 رنز سے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کفایت کو ان کے شاندار 50رنز پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ عنایت کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔