سری نگر/ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایشین گیمز 2022 میں گولڈ میڈل جیتنے پر انڈین خواتین کبڈی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قوم کے لئے فخر اور خوشی کا لمحہ ہے۔بتادیں کہ ملک کی خواتین کبڈی ٹیم نے چین کے ہانگزو میں ہفتے کے روز ایک سنسنی خیز مقابلے میں چائینز تائپے کو 25- 26 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اسی کے ساتھ ہندوستان نے ایشین گیمز میں تمغے جیتنے کی سنچری مکمل کی۔منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: ‘یہ قوم کے لئے فخر اور خوشی کا لمحہ ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ایشین گیمز 2022 میں گولڈ میڈل جیتنے پر میں انڈین خواتین کبڈی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں’۔ان کا ایس میں مزید کہنا تھا: ‘پورا ملک ٹیم کے غیر معمولی عزم اور جذبے کو سلام کرتا ہے’۔