جیتنے والوں میں اَنعامات تقسیم کئے
سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ نے آج یہاں کرکٹ گراﺅنڈ ٹی آر سی میں چمپئنز ٹرافی 2022ءکے فائنل میچ کا مشاہدہ کیا۔کرکٹ ٹورنامنٹ کا اِنعقاد کرکٹ فریٹرنٹی ڈلگیٹ نے کیا تھا اور اِس ٹورنامنٹ میں وادی کے مختلف حصوں سے تقریباً 32ٹیموں نے حصہ لیا۔آج ہونے والے فائنل میں یونائٹیڈ امپورٹس نے شیپ اَپ فٹنس کو 48 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اَپنے نام کیا۔ٹاس جیتنے کے بعد یونائٹیڈ امپورٹس مقررہ 30 اووروں میں 215 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور جواب میں شیپ اَپ فٹنس صرف 173 رنز بناسکی ۔سرمدحفیظ نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ وادی میں کھیل کلچر کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں اور بہت جلد ٹی آر سی کرکٹ کے میدان میں لائٹس لگائی جائیں گی جس سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کرکٹ کی طرف راغب کیا جائے گا۔اُنہوں نے اِس طرح کی تقریبات کے اِنعقاد پر کرکٹ فریٹر نٹی ڈلگیٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔سیکرٹری جموںوکشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل نے اَپنے خطاب میں کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ چھوٹے بچوں کو منشیات سے دور رکھ سکتا ہے ۔ اُنہوں نے خواتین کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے کرکٹ فریٹرنِٹی ڈلگیٹ کی مکمل سپورٹ کا بھی اعلان کیا جو جلد ہی ٹی آر سی گراﺅنڈ میں شروع کیا جائے گا۔