ADVERTISEMENT
نئی دہلی، 25 اگست (یو این آئی) وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستانی فوج اگنی پتھ اسکیم کے تحت گورکھا فوجیوں کی بھرتی جاری رکھے گی۔باگچی نے کہاکہ ہم ایک طویل عرصے سے ہندوستانی فوج میں گورکھا سپاہیوں کو بھرتی کر رہے ہیں۔ ہم اگنی پتھ اسکیم کے تحت گورکھا سپاہیوں کو ہندوستانی فوج میں بھرتی کرنے کا عمل جاری رکھیں گے ۔اگنی پتھ اسکیم نوجوانوں کو چار سال کی مدت کے لیے ‘اگنی ویر’ کے طور پر بھرتی کرے گی۔ چار سال کے بعد ان میں سے 25 فیصد فورس میں شامل ہو جائیں گے ۔
ADVERTISEMENT