Daily Aftab
10 مارچ ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ہٹلر بھی انتخابات جیت جاتا تھا کیونکہ اس نے تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا تھا: راہل گاندھی

by Online Desk
05 اگست 2022
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

راہل گاندھی نے کہا کہ ’گاندھی خاندان‘ کسی سے نہیں دڑتا، وہ ایک نظریہ کے لئے لڑتا ہے اور وہ نظریہ ہندوستانی نظریہ ہے، جس میں بھائی چارہ ہے ایک دوسرے لئے پیار ہے، جہاں ہندو مسلم میں کوئی تفریق نہیں ہے۔اہل گاندھی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جو دھکماتے ہیں وہ ڈرتے ہیں اور جو عوامی مسائل سے ڈرتے ہیں وہ دھمکاتے ہیں۔سی این آئی کے مطابق کانگریس کے ملک گیر احتجاج کے آغاز میں سابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جو دھکماتے ہیں وہ ڈرتے ہیں اور جو عوامی مسائل سے ڈرتے ہیں وہ دھمکاتے ہیں۔ بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری، جی ایس ٹی کا غلط نفاذ، چین کی دراندازی اور اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کے تحت راہل گاندھی نے بازو پر کالی پٹی باندھ کر صحافیوں ے خطاب کیا۔
بی جے پی کی مستقل انتخابی کامیابی پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا ”ہٹلر بھی انتخابات جیت جاتا تھا کیونکہ اس نے تمام ادارں پر کنٹرول کیا ہوا تھا۔ اسی طرح ا?ج ہندوستان میں تمام اداروں پر ا?ر ایس ایس اور بی جے پی کا قبضہ ہے۔“راہل گاندھی نے واضح طور پر کہا کہ ملک میں جمہوریت ایک یادگار بن کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا ”ا?پ لوگ جمہوریت کی موت کو محسوس کر رہے ہوں گے۔ 70 سالوں میں جو ملک نے بنایا تھا وہ ختم کیا جا رہا ہے۔ یہ ا?ج کے ہندوستان کی حالت ہے۔ایک ایک اینٹ جوڑ کر ہندوستان بنایا گیا تھا۔“ راہل نے کہا کہ ا?ج حکومت چند سرمایہ داروں کےلئے دو لوگ چلا رہے ہیں باقی لوگوں سے کوئی مطلب نہیں۔راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کو کہیں پر بھی ا?واز نہیں اٹھانے دی جاتی اور کانگریس کیا ا?ج کوئی بھی شخص اگر حکومت کے خلاف ا?واز اٹھاتا ہے تو اس کے خلاف سرکاری ایجنسیاں متحرک ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے پوچھا کہ کیا ان کو مہنگائی محسوس نہیں ہو رہی۔راہل گاندھی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حزب اختلاف جو ملک کے لئے لڑتی ہے وہ اداروں کی بنیاد پرلڑتی ہے لیکن ا?ج اداروں پر ا?ر ایس ایس اور بی جے پی کا قبضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور میں کبھی انفراسٹراکچر پر قبضہ نہیں کیا گیا تھا، ان کو پوری طرح سے ا?زادی دی گئی تھی لیکن ا?ج ہر ادارے اور انفراسٹرکچر پر قبضہ ہے، اس لئے متحرک حزب اختلاف کو عوامی مسائل اٹھانے میں اتنی کامیابی نہیں ملتی لیکن وہ عوامی مسائل اٹھاتے رہیں گے اور کسی سے نہیں ڈریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ جتنا وہ عوام کی آواز اٹھائیں گے اتنے ان پر حملے تیز ہوں گے لیکن یہ حملے ہی ان کو طاقت دیتے ہیں۔راہل گاندھی نے کہا کہ ڈرتے وہ لوگ ہیں جو عوام کے مسائل حل نہیں کرتے، جو انتخابی وعدوں کو پورا نہیں کرتے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو عوام سے ڈرتے ہیں اس لئے جو عوامی مسائل اٹھاتا ہے اس کو ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں لیکن یہ اس کو ماننے کے لئے تیار نہیں، کورونا سے لوگوں کی اموات ہوئیں لیکن یہ اس سے انکار کرتے ہیں، بڑھتی مہنگائی کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں، حکومت کب تک سچائی سے انکار کر تی رہے گی!راہل گاندھی نے کہا کہ گاندھی خاندان کسی سے نہیں دڑتا اور وہ ایک نظریہ کے لئے لڑتا ہے اور وہ نظریہ ہندوستانی نظریہ ہے، جس میں بھائی چارہ ہے ایک دوسرے لئے پیار ہے، جہاں ہندو مسلم میں یا اونچ نیچ میں کوئی تفریق نہیں ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کی وزیر خزانہ کو معیشت کے بارے میں کچھ علم نہیں، وہ صرف ایک ترجمان ہیں اس لئے ان کو نہیں معلوم کہ کیسے مہنگائی پر قابو کیا جائے گا اور جی ایس ٹی کا نفاذ کتنا غلط ہے۔کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے کہا }}ایک طرف راہل گاندھی جیسا رہنما ہے جو ہر سوال کا جوب بغیر کسی کاغذ کے دیتا ہے اور دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی ہیں، جنہوں نے آٹھ سالوں سے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
بھارت سمندری ڈومین میں تعاون اور مل کر کام کرنے کے خواہاں ہے۔ بحری سربراہ
تازہ ترین خبریں

آپریشن سندور کے بعد پاکستان کی اسلحہ خریداری تشویشناک، چین بدستور بڑا چیلنج: بحریہ افسر

27 نومبر 2025
وزیر اعظم نریندر مودی "سودیشی” میڈ ان انڈیا مصنوعات خریدنے کی اپیل کی
قومی

وزیر اعظم مودی 62,000 کروڑ روپے مالیات کے مختلف نوجوانوں پر مرکوز اقدامات کی نقاب کشائی کریں گے

03 اکتوبر 2025
 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ

03 اکتوبر 2025
 ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملیشیا میں بھارتی کارکنان سے ملاقات  کی اور تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملیشیا میں بھارتی کارکنان سے ملاقات  کی اور تبادلہ خیال کیا

03 اکتوبر 2025
دہشت گردی نہ روکی تو پاکستان کا صفایا کر دیں گے۔ آرمی چیف
تازہ ترین خبریں

دہشت گردی نہ روکی تو پاکستان کا صفایا کر دیں گے۔ آرمی چیف

03 اکتوبر 2025
Next Post
کپوارہ اورسوپورمیں سڑک حادثات میں دو افراد لقمہ اجل

اننت ناگ کے ڈورو میں گاڑی کی زد میں آکر پیدل چلنے والے کی موت ہوگئی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

کانگریس اور بی جے پی کے درمیان نظریات کی جنگ: راہل
قومی

ہٹلر بھی انتخابات جیت جاتا تھا کیونکہ اس نے تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا تھا: راہل گاندھی

05 اگست 2022
ماہ مبارک میں غیر کشمیری گداگروں کی فوج وادی وارد
ادارتی

(شہر و گام بچوں سے بھیک منگوانے کا رحجان بڑھنے لگا)

02 اپریل 2024
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d