وارانسی:۷۱مئی(یواین آئی) گیان واپی مسجد معاملے کی منگل کو یہاں کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں ویڈیو گرافی سروے کےلئے نامزد ایڈوکیٹ کمشنر نے اپنی رپورٹ داخل کرنے کےلئے کم سے کم دو دن کا وقت مانگا ہے۔ پہلے کے حکم کے مطابق ایڈوکیٹ کمشنر کو آج رپورٹ داخل کرنی تھی۔ عدالت نے ہندو فریق کی جانب سے ایک نئی عرضی داخل کی گئی جس میں ندی کے سامنے روکاوٹ کو ہٹانے کی اپیل کی گئی۔ سول جج روی کمار دیواکر کی عدالت میں معاملے کے مختلف پہلوو¿ں پر بحث ہوئی جس کے بعد جج نے اپنا فیصلہ چار بجے تک کے لئے محفوظ کرلیا۔ اس درمیان مسجد میں نمازیوں نے پرامن طریقے سے نماز ادا کیا۔ مسجد انتظامیہ کمیٹی کے مطابق نمازیوں کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں تھی۔ نمازیوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ گھر سے ہی وضو کر کے آئیں۔اس کے لئے مسجد میں متبادل انتظامات بھی کئے گئے تھے۔ عدالت نے پیر کو مسجد کے وضوخانہ کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔