ADVERTISEMENT
رواں ہفتے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود اتوار کو ملک میں پٹرول کی قیمت مسلسل 22 ویں دن مستحکم رہی۔ مسلسل 23 ویں دن ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔اس ہفتہ امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہر روز صبح 6 بجے سے ہوتا ہے۔
ADVERTISEMENT