نئی دہلی(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر جمہوریت کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے خوش ہیں ۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر عالمی سطح پر جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے شراکتداروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔ مسٹر مودی نے امریکی صدر کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا “صدر بائیڈن کی دعوت پر جمہوریت کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے خوش ہوں ۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پرہندوستان کثیر جہتی فارموں سمیت عالمی سطح پر جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔ جمعرات کو کانفرنس کے پہلے سیش میں شرکت کے لیے کئی سرکردہ عالمی رہنما¶ں کے ساتھ وزیر اعظم مودی کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ صدر بائیڈن اس کی میزبانی کر رہے ہیں ۔ اسے دونوں ممالک کے درمیان بہترتعلقات کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ کانفرنس میں 12 اہم ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوریت کے اصولوں کو عالمی نظم و نسق کی بھی رہنمائی کرنی چاہیے اور جمہوریت کو مثبت یا منفی طور پر متاثر کرنے کی ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو کھلے اور جمہوری معاشروں کے تحفظ میں اپنا تعاون پیش کرنا چاہیے ۔ انہوں نے جمہوری ممالک کو اپنے آئین میں درج اقدار کو پورا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔