نئی دہلی(یواین آئی) دہلی کی سرحد پر پچھلے ایک سال سے جاری کسانوں کی تحریک کو ختم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے بھیجے گئے مسودے پر کسان تنظیموں کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے اور امید ہے کہ جمعرات کو تحریک واپس کرنے پر فیصلہ ہوجائے ۔ سنیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم ) نے کہا کہ حکومت سے ایک ترمیمی مسودے تجویز حاصل ہوئی ہے جسے قبول کرتے ہوئے کسان تنظیموں کے درمیان ایک عام اتفاق ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب حکومت کے لیٹرہیڈ ہر دستخط کئے گئے رسمی خط کا انتظار ہے ۔ ایس کے ایم کل دوپہر بارہ بجے سنگھو بارڈر پر پھر سے میٹنگ کرے گا اور اس کے بعد محاذوں کو ہٹانے کے لئے رسمی فیصلہ کرے گا۔ کسان رہنام گرنام سنگھ چڈھونی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو مسودا ہے ،اس پر اتفاق ہوگیا ہے ۔اب حکومت کی طرف سے لیٹرہیڈ پر رسمی خط آنے کا انتظار ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک ملتوی کرنے کا فیصلہ پر فیصلہ کل کی میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے تینوں زرعی اصلاحات قانونوں کو واپس لئے جانے کا اعلان کردیا تھا اور اجلاس کے پہلے دن ان قانونوں کو منسوخ کرنے کا بل پارلیمنٹ سے پاس پوگیا۔