نئی دلی/آسام کے گورنر جناب گلاب چند کٹاریہ کل گوہاٹی میں "ای گورننس” کے موضوع پر علاقائی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ ، آٹھ شمال مشرقی ریاستوں اور مشرقی خطے کی چار ریاستوں پر مشتمل حکومت آسام کے تعاون سے، 9-10 جنوری 2024 کو دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔ 2014-2024 کی مدت کے دوران محکمہی طرف سے بلائی گئی یہ 26 ویں علاقائی کانفرنس ہے ۔ای گورننس پر توجہ مرکوز کرنے والی 2 روزہ علاقائی کانفرنس نیشنل ای گورننس ایوارڈ اسکیم 2023 کے تحت ہندوستان بھر میں تمام ایوارڈ یافتہ نامزدگیوں کی نمائش کرے گی۔ شری پبن کمار بورٹھاکر، چیف سکریٹری، حکومت آسام اور شری وی سری نواس، سکریٹری ، افتتاحی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ سیشن کے دوران، 25 علاقائی کانفرنسوں کے سفر پر ایک کتابچہ اور ای-گورننس انیشیٹوز پر ای جرنل ایم جی ایم جی (جولائی – دسمبر، 2023 ایڈیشن) جاری کیا جائے گا۔ ای گورننس ایوارڈ یافتہ اقدامات 2023 پر ایک فلم دکھائی جائے گی۔گوہاٹی میں ہونے والی اس علاقائی کانفرنس میں مختلف موضوعات پر 7 سیشن ہوں گے۔ علاقائی کانفرنس کے "یونیفائیڈ سروس ڈیلیوری پورٹل” پر پہلے سیشن کی صدارت شری پونیت یادو، جوائنٹ سکریٹری، . ڈی اے پی جی آر حکومت ہند کریں گے۔ شری سریندر ناتھ ترپاٹھی، ڈی جی، آئی پی اے، شمال مشرقی خطے میں آئی آئی پی اے کی سرگرمیوں پر کلیدی خطبہ دیں گے۔