Daily Aftab
22 ستمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بھارت میں دنیا کے لئے سب سے ہنرمند افرادی قوت فراہم کرنے والاملک بننے کی صلاحیت ہے ۔ مودی

by Online Desk
21 جولائی 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نئی دلی/۔وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیوپیغام کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے شہراندورمیں جی -20کے محنت اورروزگارکے وزراء کی میٹنگ سے خطاب کیا۔اندورمیں ممتازشخصیات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہاکہ تاریخی اوردرخشاں شہرکو کھانا پکانے سے متعلق اپنی روایت پرفخرہے اورامید ہے کہ ممتازشخصیات کو شہرکے سبھی رنگوں اورذائقوں سے لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔اس بات کو نمایاں کرتے ہوئے کہ روزگارسب سے اہم اقتصادی اورسماجی عوامل میں سے ایک ہے ،وزیراعظم نے کہاکہ دنیا ، روزگارکے شعبے میں بعض سب سے بڑی تبدیلیوں کی دہلیز پرپہنچ گئی ہے ۔ انھوں نے تیزی سے ہونے والے ان تغیرات کوحل کرنے کی غرض سے تدارکی اور موثر لائحہ عمل تیارکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ چوتھے صنعتی انقلاب کے اس عہدمیں ، وزیراعظم کے ٹیکنولوجی روزگارکے لئے ایک کلیدی ذریعہ بن گئی ہے اور مستقبل میں بھی بنی رہے گی ۔ انھوں نے ٹیکنولوجی پرمبنی گذشتہ کایاپلٹ کے دوران ٹیکنولوجی سے متعلق لاتعداد روزگارپیداکرنے میں بھارت کی صلاحیت کواجاگرکیا اورمیزبان شہراندورکا بھی سرسری ذکرکیا، جوبہت سے اسٹارٹ اپس کا مخزن ہیں جو اس قسم کی انقلابی تبدیلیاں لانے والی نئی لہر کی قیادت کررہے ہیں ۔وزیراعظم نے جدیدترین ٹیکنولوجیز اور امور کے استعمال کے ساتھ افرادی قوت کو ہنرمندبنانے کی ضرورت پرزوردیااورکہا کہ ہنرمندی ، ازسرنوہنراورہنرمندی کو بہتربنانااورفروغ مستقبل کی افرادی قوت کے لئے منترہیں۔انھوں نے اسے حقیقت کی شکل دینے میں بھارت کے ‘اسکل انڈیا مشن ’کی مثال پیش کی اوراس کے ساتھ ہی ‘پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ’ کی مثال بھی پیش کی ، جس نے اب تک بھارت کے ایک کروڑ25لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی ہے ۔وزیراعظم نے مزید کہا ‘‘مصنوعی ذہانت ، روبوٹکس ، انٹرنیٹ آف تھنگس ، اورڈرونزجیسے ‘فورپوائنٹ او ’شعبوں کی صنعت پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ وزیراعظم نے کووڈ کے دوران بھارت کے پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان کی مہارتوں اورلگن کو اجاگرکیا اورکہا کہ اس سے خدمت اورہمدردی سے متعلق بھارت کی ثقافت کی عکاسی ہوتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ بھارت میں ، دنیا میں سب سے زیادہ تعداد میں ہنرمند افرادی قوت فراہم کرنے والا ملک بننے کی صلاحیت ہے اورعالمی طورپرنقل پذیر افرادی قوت ، مستقبل میں ایک حقیقت بننے جارہی ہے ۔ انھوں نے ترقی کو صحیح معنوں میں آفاقی شکل دینے اورہنرمندیوں کو ساجھا کرنے میں جی 20کے کردارپرزوردیا۔ وزیراعظم نے ممبرملکوں کی ان کاوشوں کی ستائش کی ،جو انھوں نے ہنرمندیوں اورتعلیمی استعداد کی ضروریات کے مطابق پیشہ ورانہ بین الاقوامی حوالہ جاتی خدمات کے آغاز کے لئے کی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ اس کے لئے بین الاقوامی تعاون اوراشتراک کے نئے ماڈلس ، اورہجرت اورموبلٹی ساجھیداریوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انھوں نے شروعات کے لئے آجروں اورکارکنان کے بارے میں اعدادوشمار ، جان کاری اورڈیٹا ساجھا کرنے کی تجویز پیش کی، جس کی بدولت بہترہنرمندی ، افرادی قوت سے متعلق منصوبہ بندی اورفائدہ مندروزگار کے لئے ثبوت پرمبنی پالیسیاں وضع کرنے کی غرض سے پوری دنیا میں ملکوں کو بااختیاربنایاجاسکے گا۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

اسی بارے میں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

21 ستمبر 2023
قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے
تازہ ترین خبریں

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

21 ستمبر 2023
File
تازہ ترین خبریں

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

21 ستمبر 2023
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے عید میلاد النبی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

عید میلادلنبی(ص) کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں کی جا رہی ہیں:صوبائی کمشنر کشمیر

21 ستمبر 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
تازہ ترین خبریں

سانبہ ضلع میں دو مبینہ بین ریاستی منشیات سمگلر گرفتار

21 ستمبر 2023
بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو بے مثال بنانے میں اہم رول ادا کیا
تازہ ترین خبریں

ملک نئی بلندیوں پر پہنچے گا,خواتین ریزرویشن کے نفاذ کے بعد ملک کا مزاج بدلے گا:مودی

21 ستمبر 2023
ہندوستانی فوج گورکھوں کی بھرتی جاری رکھے گی
تازہ ترین خبریں

کینیڈا دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ کینیڈا نے نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا : وزارت خارجہ

21 ستمبر 2023
ہیون کالونی عید گاہ پینے کے صاف پانے سے محروم
تازہ ترین خبریں

پانی کے ضائع ہونے کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم

21 ستمبر 2023
امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث 5000 پروازیں منسوخ
قومی

گھریلو ایئر لائنز کے مسافروں کی تعداد بڑھی

21 ستمبر 2023
Next Post
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی

سکمز دھوکہ دہی سے نوکریاں حاصل کرنے پر 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر: کرائم برانچ کشمیر

اہم خبریں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

من کی بات– کشمیر  کے نادرو اور لیوینڈر کی عالمی مانگ میں  اضافہ ہوا ہے۔ مودی
قومی

بھارت میں دنیا کے لئے سب سے ہنرمند افرادی قوت فراہم کرنے والاملک بننے کی صلاحیت ہے ۔ مودی

21 جولائی 2023
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
جموں وکشمیر بینک نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کو ڈیویڈنڈ چیک پیش کئے
تازہ ترین خبریں

جموں وکشمیر بینک نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کو ڈیویڈنڈ چیک پیش کئے

15 ستمبر 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

28 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔