شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد متعدد بھارتی اداکاروں کی جانب سے اظہار ہمدردی کیا جارہا ہے
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد متعدد بھارتی اداکاروں کی جانب سے اظہار ہمدردی کیا جارہا ہے۔بالی وڈ کے ایکشن ہیرو ریتھک روشن نے بھی انسٹاگرام پر شاہ رخ خان کے بیٹے کے حق میں ایک طویل پوسٹ شیئر کی۔ریتھک روشن نے آریان خان کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ’میرے پیارے آریان، زندگی ایک عجیب سفر ہے، یہ بہترین ہے کیوں کہ یہ غیر یقینی ہے، یہ آپ کی طرف تیڑھی گیند پھینکتی ہے لیکن خدا مہربان ہے، وہ مضبوط لوگوں کو ہی سخت چیلنجز دیتا ہے۔‘ریتھک کی اس پوسٹ پر متعدد بالی وڈ اداکاروں نے پسندیدگی کا اظہار کیا جن میں عالیہ بھٹ، سنجے کپور و دیگر شامل ہیں۔خود آریان خان کی بہن اور شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان نے بھی اس پوسٹ کو لائک کیا تاہم انہوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔