Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بھارت پاکستان اور چین کی سرحد پر بیلسٹک میزائل تعینات کرے گا

by Online Desk
28 دسمبر 2022
A A
file photo

file photo

0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

دفاع کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت میں بھارت نے اپنی مسلح افواج کے لیے 120 ‘پرلئے’ بیلسٹک میزائل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میزائیلوں کو پاکستان اور چین سے ملحق سرحدوں پر تعینات کیا جائے گا۔ بھارت پاکستان اور چین کی سرحد پر بیلسٹک میزائل تعینات کرے گابھارت پاکستان اور چین کی سرحد پر بیلسٹک میزائل تعینات کرے گا۔تجزیہ کاروں کا تاہم خیال ہے کہ یہ اعلان ملکی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پر مسلسل دباو کو کم کرنے کی کوشش ہے۔ اپوزیشن جماعتیں مودی حکومت پر چین کی جانب سے مبینہ جارحیت کا ٹھوس جواب نہ دینے کے الزامات عائد کر رہی ہیں۔ایک بھارتی خبر رساں ایجنسی نے اعلیٰ فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ "گزشتہ دنوں بھارتی وزارت دفاع کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی، جس میں مسلح افواج کے لیے 100 سے زائد پرلئے بیلسٹک میزائیلوں کی خریداری کو منظوری دی گئی۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والے دیسی ساخت کے ان میزائیلوں کو پاکستان اور چین سے ملحق بھارت کی سرحدوں پر تعینات کیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ میزائیل پہلے بھارتی فضائیہ کو فراہم کیے جائیں گے اس کے بعد یہ بھارتی آرمی کو ملیں گے۔ بھارتی وزارت دفاع نے پرلئے میزائیلوں کی خریداری کا فیصلہ گزشتہ برس بھارت کے دفاعی تحقیقاتی و ترقی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے ان میزائیلوں کے پہلے کامیاب تجربے کے بعد کیا ہے۔ذرائع کا تاہم کہنا ہے کہ چونکہ پرلئے بیلسٹک میزائیل کے اب تک صرف دو تجربات ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں آپریشنل بنانے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے کیونکہ ان کے لیے سپورٹنگ موبائیل پلیٹ فارم بھی تیار کرنے ہوں گے۔’پرلئے’ ہندی کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں "عظیم تباہی”۔ مذہبی لحاظ سے جس طرح مسلمانوں میں قیامت کا تصور ہے اسی طرح ہندومت میں بھی ‘پرلئے’ کا نظریہ ہے، جب پوری دنیا تباہ ہو جائے گی۔بھارتی دفاعی تحقیقاتی ادارے ڈی آر ڈی او کا تیار کردہ پرلئے بیلسٹک میزائل زمین سے زمین پر اور مختصر دوری پر مار کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسے دشمن کے رڈار، مواصلاتی تنصیبات، کمانڈ سینٹروں اور فوجی ہوائی اڈوں کو تبا ہ کرنے کے مدنظر تیار کیا گیا ہے۔ یہ 150 سے 500 کلومیٹر دوری تک کے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور دشمن کے انٹرسیپٹر میزائیلوں کے لیے اس کا پتہ لگانا انتہائی مشکل ہے۔ماہرین کے مطابق اسے داغنے کے بعد بھی ایک مخصوص دوری تک اس کی سمت کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس میزائیل کو مزید اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے اور اس کے مار کرنے کی دوری میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔بھارتی دفاعی ماہرین کے مطابق پرلئے میزائیل کا موازنہ روس کے 9k720 اسکندر میزائیل یا امریکی فوج کے پرسیزن اسٹرائک میزائیل (PrSM) سے کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والا پرلئے، چین کے ڈونگ فینگ 12(CSS-X-15) میزائیل جیسی صلاحیت رکھتا ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
بھارت سمندری ڈومین میں تعاون اور مل کر کام کرنے کے خواہاں ہے۔ بحری سربراہ
تازہ ترین خبریں

آپریشن سندور کے بعد پاکستان کی اسلحہ خریداری تشویشناک، چین بدستور بڑا چیلنج: بحریہ افسر

27 نومبر 2025
وزیر اعظم نریندر مودی "سودیشی” میڈ ان انڈیا مصنوعات خریدنے کی اپیل کی
قومی

وزیر اعظم مودی 62,000 کروڑ روپے مالیات کے مختلف نوجوانوں پر مرکوز اقدامات کی نقاب کشائی کریں گے

03 اکتوبر 2025
 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت سستی معیاری صحت کی دیکھ بھال کیلئے ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔  جتیندر سنگھ

03 اکتوبر 2025
 ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملیشیا میں بھارتی کارکنان سے ملاقات  کی اور تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملیشیا میں بھارتی کارکنان سے ملاقات  کی اور تبادلہ خیال کیا

03 اکتوبر 2025
دہشت گردی نہ روکی تو پاکستان کا صفایا کر دیں گے۔ آرمی چیف
تازہ ترین خبریں

دہشت گردی نہ روکی تو پاکستان کا صفایا کر دیں گے۔ آرمی چیف

03 اکتوبر 2025
Next Post
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان میں میزائل غلطی سے فائر ہوا، بھارت کا اعتراف
قومی

بھارت پاکستان اور چین کی سرحد پر بیلسٹک میزائل تعینات کرے گا

28 دسمبر 2022
بھارت میں80 فیصد آبادی کو کووڈ ٹیکے لگانے کا دعویٰ
تازہ ترین خبریں

بھارت میں80 فیصد آبادی کو کووڈ ٹیکے لگانے کا دعویٰ

17 نومبر 2021
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت
جموں و کشمیر

عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت

16 مئی 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d