اِنتظامیہ نے منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اَپنائی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر
کہا منشیات کی بدعت کے خلاف مہم میں شامل ہونا معاشرے کی اِجتماعی ذمہ داری ہے
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں ’نشامُکت ‘جموںوکشمیر کے لئے ایک مہم کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے زور دے کر کہا کر اِنتظامیہ نے منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اَپنائی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” منشیات کی بدعت کے خلاف مہم میں شامل ہونا معاشرے کی اِجتماعی ذمہ داری ہے۔“اُنہوں نے ’ منشیات سے پاک شہر اور منشیات سے پاک گاﺅں ‘ کے لئے ایک نئی مہم کا آغاز کرتے ہوئے پی آر آئیز او راَربن لوکل باڈیز کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر کا م کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ گاﺅں اور وارڈوں کو پُر عزم کوششوںکے ساتھ منشیات سے پاک بنایا جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ منشیات کی بدعت ہمارے سماجی و اِقتصادی ڈھانچے کے لئے ایک زبردست خطرے کے طور پر اُبھری ہے اور یہ ضروری ہے کہ پورے معاشرے کو اِس بدعت کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے اِکٹھا ہونا چاہیے اور جموںوکشمیر کو صحت مند اور منشیات سے پاک بنانے کے لئے ایک مضبوط اِکائی کے طور پر کام کرنا چاہیے
![](https://i0.wp.com/www.thedailyaftab.com/wp-content/uploads/2022/09/Lt-Governor-launches-campaign-for-Nasha-Mukt-Jammu-Kashmir-7.jpeg?resize=1024%2C682&ssl=1)
۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں منشیات کے خلاف عوامی مہم تیز ہو گئی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت جموںوکشمیر پولیس ، فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر پڑوسی ملک کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پُر عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر یہ نوٹ کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر کو خوف سے پاک ، رشوت سے پاک ، منشیات سے پاک اور روزگار پر مبنی بنانے کے لئے عوامی شرکت اہم ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کمیونٹی لیڈروں ، ڈاکٹروں ، میڈیا اَفراد ، رَضاکار آرگنائزیشنوں کے نمائندوں او رپنچایتی راج کو شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔ منشیات کے اِستعمال کے خلاف مہم میں اِدارے ، بیداری کے لئے میڈیا کے مقبول ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے اور منشیات کی بدعت کے خلاف کوششوں کو تیز کرنے کے لئے مہم کے اَثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی طرف سے خود حوصلہ افزائی کی مہمات کے لئے کامیاب ماڈلوں کو نقل کیا جانا چاہیے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ہرگاﺅں کے سرپنچ او ریوایل بی کے وارڈ ممبران سے اَپنے گاﺅںاور اَپنے علاقے کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے ایک مہم چلانے کی اپیل کرتا ہوں۔لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ سماجی بہبود کو ہدایت دی کہ وہ لڑکیوں کے لئے ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر اور جوینائل سینٹروں کو جلد سے جلد فعال بنائے۔اُنہوں نے مزید اِنٹگریٹیڈ ری ہیبلٹیشن سینٹروں کو قائم کرنے اور ان کی تاثیر کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت کی طرف سے متعارف کی گئی اِنتظامی اِصلاحات اور جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو منشیات کی لت سے چھٹکارا دِلانے کے لئے گذشتہ دو برسوں میں کی گئی کوششوں کا ذِکر کیا۔