بھارت ایک بھی انچ زمین غیر ملک کے حوالے نہیں کرے گا ۔ ایس جے شنکر
وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ سرحد کی صورتحال بھارت اور چین کے درمیان رشتوں کی صورتحال طے کریں گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرقی لداخ میں چین اور ہندوستانی فوج کافی عرصہ سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں جس کے باعث دونوں جانب کشیدگی برقرار ہے تاہم بھارت اپنی سابق جگہوں پر فوج لیجانے کےلئے تیار ہیں تاہم اس میں چین کو بھی ساتھ دینا ہوگا بصورت دیگر وہاں پر حالات جوں کے توں رہنے کے امکانات ہیں۔اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے یہ بات پھر کہی ہے کہ سرحدکی صورتحال بھارت اور چین کے درمیان تعلقات کا تعین کرے گی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے یہ بیان بھارت اور چین کے درمیان فوجی محاذ آرائی کے تناظر میں دیا ہے۔ نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ ایشیا کے مستقبل کا انحصار اس باتپر ہے کہ بھارت اور چین کے تعلقات کیا رخ اختیار کرتے ہیں۔جے شنکر کا کہنا تھا کہ مشرقی لداخ میں چینی اور بھارتی فوج جس جگہ تعینات ہیں اس سے پیچھے ہٹنے میں ہی کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہے البتہ چین کو مثبت رویہ اپنا نا ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ لداخ معاملے میں بھارت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے اور بھارت ایک بھی انچ زمین غیر ملک کے حوالے نہیں کرسکتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوںکے درمیان تعلقات کو مثبت راہ پر لانے اور پائیدار بنانے کے لئے انھیں باہمی حیثیت،باہمی احترام اور باہمی مفاد پر مبنی ہونا چاہئے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اقتدار اعلیٰاور علاقائی سا لمیت کا احترام کیا جانا چاہئے اور جن اقدامات کا خطے پر اثر پڑتا ہےانھیں مشاورت پر مبنی ہونا چاہئے۔