جموں وکشمیر میں ترقی اور امن کے لئے ایک نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے/غلام نبی آزاد
غلام نبی آزاد کانگریس سے علیحدگی کے بعد جموں میں اپنی پہلی ریلی “بہتر جموں و کشمیر” کا انعقاد کریں گے۔آزاد 4ستمبر کو صبح 11بجے سینک فارمس سینک کالونی جموں میں ایک ریلی “بہتر جموں و کشمیر” کا اہتمام کررہے ہیں۔ا±نہوں نے آج کہا کہ یہ وقت ہے ،”جب ہم سب ساتھ مل کر اور اس مارچ میں شامل ہو کر جو ہم کھو چکے ہیں اسے دوبارہ تعمیر کرنے کی شروعات کریں۔4ستمبر کو صبح 11 بجے، سینک فارمس سینک کالونی جموں میں آکر بہترجموں وکشمیر کے لیے میرے ساتھ شامل ہوجائیں”۔جموں و کشمیر کے لوگوں کے نام ایک پیغام میں، انہوں نے کہا، “میں جموں و کشمیر کے طول و عرض سے لوگوں اور سیاسی قیادت کو دلی خواہشات اور ایک نئی شروعات کرنے کی شدید خواہش کے ساتھ ہمارے پاس آتے ہوئے دیکھ کر خوش ہوں”۔ا±نہوں نے مزید کہا،” میں انہیں مایوس نہیں ہونے دوں گا۔ ہندو، مسلمان، سکھ، عیسائی، بدھ مت اور دوسرے سب ساتھ مل کر ہم جموں و کشمیر میں ترقی اور امن کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے”۔