ضروری طبی وقانونی لوازمات کے بعدمعاملہ درج:پولیس
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میںچانگو ڈورو علاقے میں ایک پل کے قریب پیر کی صبح ایک جواں سالہ شخص کو پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ لوگوں نے ایک شخص کی لاش کو دیکھا،اورپولیس کومطلع کیا۔پولیس کی ایک ٹیم نے جائے موقعہ پر پہنچ کر اس شخص کی نعش کواپنی تحویل میں لیا۔بعدازاں پُراسرارحالت میں مردہ پائے گئے شخص کی شناخت37سالہ محمد سلیم کلی ولد گل محمد ساکنہ چانگوڈورﺅ کے بطور ہوئی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ نعش کوضروری طبی وقانونی لوازمات کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا اورتمام لوازمات مکمل ہونے کے بعداسکی میت آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے سپردکی گئی جبکہ اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔بتایاجاتاہے کہ چانگو ڈورو علاقے میں ایک پل کے قریب پیر کی صبح مردہ حالت میں برآمد ہونے والا شخص محمد سلیم پیشے سے درزی تھا اور اپنے آبائی گاو¿ں میں کام کرتا تھا۔