’ایل جی کی ملاقات ‘سے عوا م کی طرف سے بڑی تعداد میں شکایات کا فور ی طو رپرازالہ کیا جارہا ہے
ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ایس پیز کو مقامی باشندوں کی مدد سے منشیات فروشوں کے خلاف اَپنی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کہا کہ لوگوں کی شرکت معاشرے سے سماجی برائیوں کو دُور کرنے ، ایک بہتر اور مضبوط حکمرانی کے نظام کا اہم اور لازمی و ملزوم حصہ ہے۔لیفٹیننٹ گورنر سول سیکرٹریٹ میں ایل جی ملاقات ۔ لائیو پبلک گریوینس ہیرنگ کے دوران جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس کے درخواست دہندگان سے بات چیت کر رہے تھے اور اُنہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ جموںوکشمیر میں منشیات کے اِستعمال کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے لئے اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ” ایل جی ملاقات“ سے عوام کی طرف سے بڑی تعداد میں شکایات کو فور ی طور پر حل کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ عوام کے اعتماد اور شکایات کے ازالے کے لئے ذمہ داری اَفسران کی سا لمیت ، شفافیت اور اِنصاف پسندی کو ظاہر کرتاہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور پولیس سپر اِنٹنڈنٹوں کو ہدایت دی کہ وہ مقامی باشندوں کی مدد سے منشیات فروشوں کے خلاف اَپنی کوششیں تیز کریں ۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں سے مزید کہا کہ وہ عوام کے ساتھ اَپنی ملاقات کا ڈیجیٹل ریکارڈ رکھیں اور وقتاً فوقتاً موصول ہونے والی شکایات پر کاررِوائی کی رِپورٹ پیش کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ اَفسران کو چاہیے کہ وہ اَپنے ماتحت اور زمینی سطح پر کا م کرنے والے ملازمین کے کام کی نگرانی کریں تاکہ مو¿ثر عوامی ترسیل کے نظام کو یقینی بنایا جائے جبکہ فلیگ شپ سکیموں کے فوائد کی مکمل اہداف پر توجہ دی جائے۔یوٹی بھر سے منتخب کردہ درخواست دہندگان کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران یہ دیکھا گیا کہ جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس پورٹل پردرج ان کی زیادہ تر شکایات پہلے ہی حل ہوچکی ہیں جس کے لئے متعلقہ درخواست دہندگان نے لیفٹیننٹ گورنر سے اِظہار تشکرکیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر وں سے شکایات کی تفصیلات طلب کیں اور اِس کے ازالے کے لئے مخصوص ٹائم لائنز بھی مانگیں ۔ اُنہوں نے متعلقہ سیکرٹریوں کو بھی ہدایت دی کہ وہ مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق شکایات کے حل کے لئے سرگرمی سے نگرانی کریں اور ان کے حل کو تیز کریں۔