Daily Aftab
30 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ایس سی او ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہونا چاہیے :راجناتھ

by Online Desk
24 اگست 2022
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نئی دہلی، 24 اگست (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک سے دہشت گردی کی تمام شکلوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا مطالبہ کیا۔ بدھ کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کی تمام شکلیں بشمول سرحد پار دہشت گردی، کسی بھی شکل میں ہو اور کسی بھی مقصد کے لئے کی گئی ہو وہ انسانیت کے خلاف جرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ ہندوستان ہر قسم کی دہشت گردی سے لڑنے ، خطے کو پرامن، محفوظ اور مستحکم بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔ ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ ادارہ جاتی صلاحیت کو فروغ دینے ، اراکین اور معاشرے کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور تعاون کے جذبے کو تقویت دینے کے لیے پر امید ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اگلے سال رکن ممالک کی وزارت دفاع کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کرنے کی تجویز پیش کرتا ہے جس کا موضوع ‘انسانی امداد اور آفات سے نجات – خطرے میں کمی اور آفات سے بچنے کے لئے بنیادی ڈھانچہ’ ہے ۔ انہوں نے ایس اے سی او ممالک کے دفاعی مفکرین کے درمیان دلچسپی کے موضوعات پر سالانہ سیمینارز کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی دی۔ وزیر دفاع نے پرامن، محفوظ اور مستحکم افغانستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان افغانستان کی خودمختاری، آزادی، قومی اتحاد اور خارجہ پالیسی میں مداخلت کا حامی نہیں ہے ۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ افغان انتظامیہ کو بات چیت کے ذریعہ قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور ملک میں ایک جامع اور نمائندہ سیاسی ڈھانچہ بنانے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے اس معاملے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کو ڈرانے یا دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے افغانستان کے لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر بھی زور دیا۔ یوکرین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان بحران کے حل کیلئے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ہندوستان یوکرین اور اس کے ارد گرد انسانی بحران کے بارے میں فکر مند ہے ۔ ہم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے اداروں کی انسانی امداد پہنچانے کی کوششوں کی بھی حمایت کی ہے ۔ وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستان کے قدیم تعلقات کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ سبھی خطے کی ترقی اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
سونیا گاندھی کا سرحدی مسائل پر پارلیمنٹ میں تفصیلی بحث کا مطالبہ

سونیا گاندھی علاج کیلئے بیرون ملک جائیں گی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ایس سی او ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہونا چاہیے :راجناتھ
تازہ ترین خبریں

ایس سی او ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہونا چاہیے :راجناتھ

24 اگست 2022
عبداللہ اینڈ سنزاورمفتی اینڈکمپنی جموں و کشمیر میں 42000انسانوں کی ہلاکتوں کےلئے ذمہ دار
تازہ ترین خبریں

امیت شاہ نے لال چوک پر’بلیدان ستمب‘ کا سنگ بنیاد رکھا

24 جون 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(خواتین میں بریسٹ کینسر کا پھیلاﺅ باعث تشویش)

25 اکتوبر 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d