نئی دہلی:۴۱/ اپریل (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی مرنےوالوں کی کل تعداد پانچ لاکھ 21 ہزار 737 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔ اس دوران 1 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کیسز کی کل تعداد چار کروڑ 30 لاکھ 39 ہزار 23 ہوگئی۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ا?ج صبح 7 بجے تک 186 کروڑ 22 لاکھ 76 ہزار 304 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 11 ہزار 58 ہے۔ اس میں بدھ کے مقابلے 188 عدد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 0.03 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 818 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ چھ ہزار 228 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور بحالی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔