نئی دہلی: ۴۱/ اپریل (یو این آئی) ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ آٹھ دنوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جس کی وجہ سے جمعرات کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے پر برقرار ہے۔ کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 115.12 روپے اور 99.83 روپے ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو¿ کے درمیان آج لندن برینٹ کروڈ 0.27 فیصد کم ہوکر 108.49 امریکی ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ 0.57 فیصد کم ہوکر 103.66 امریکی ڈالر فی بیرل ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ 23 دنوں میں کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا ہے۔ تب سے اب تک ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو لگاتار آٹھواں دن ہے جب قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس سے قبل یکم اپریل کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔