سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا
جموں کے سرحدی علاقوں میں پاکستانی ڈرونز کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ ضلع میں مقامی لوگوں نے گزشتہ رات ایک پاکستانی ڈرون دیکھا اور اس بارے میں سیکورٹی فورسز کو مطلع کیا۔ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ کٹھوعہ ضلع کے سرحدی علاقوں میں پاکستانی ڈرون کے دیکھے جانے کے بعد فوج، بارڈر سیکورٹی فورس، پولیس اور سپیشل آپریشن گروپ کی مشترکہ ٹیم نے جمعرات کو بین الاقوامی سرحد پر ایک میگا سرچ آپریشن شروع کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات ہیرا نگر گاوں کے سلطان پور علاقے میں پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔پولیس نے بتایا، ”ڈرون گرنے کے شبہ میں، سیکورٹی فورسز نے رات کے وقت بین الاقوامی سرحد کے ساتھ واقع دیہاتوں میں تلاشی مہم شروع کی“۔