بانڈی پورہ: تیز رفتار آٹو کی زد میں آکرکمسن جاں بحق
ادھم پور ضلع کے چنینی قصبے میں جمعرات کو ایک شہری کی لاش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ،متوفی کی شناخت ونشو بنگوترہ سکنہ راند میل ادھم پور کے طور ہوئی ہے۔زرائع نے بتایا کہ متوفی سوشل میڈیا پر سیاست دانوں ، ایک خاص پارٹی کے لیڈروں کی تنقید کیلئے کافی سرگرم رہتا تھا۔ایس ایس پی ادھم پور ڈاکٹر ونود کمار نے سڑک کے کنارے لاش کی برآمدگی کی تصدیق کی اور کہا کہ بنگوترہ کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔ا±نہوں نے بتایا کہ لاش کو تحویل میں طبی و قانونی کاروائیوں کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، بعد میں آخری رسومات کیلئے اسے ورثاءکے حوالے کیا جائے گا۔ادھر شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے علاقہ حاجن سوناواری میں ایک تیز رفتار آٹو کی زد میں آکر ایک 4 سالہ لڑکا لقمہ اجل بن گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق جمعرات کی صبح آٹو لوڈ کیرئیر جس میں دودھ کے بیرل بھرے لدے ہوئے تھے، نے راہ چلتے ہوئے نابالغ لڑکے کو ٹکر مار کرکچل دیا، جس کے بعد شدید زخمی حالت میں بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔بچے کی شناخت 4 سالہ حارث مشتاق ولد مشتاق احمد حراہ ساکن پرے محلہ حاجن کے طور سے ہوئی۔زخمی کو فوری طور پر پبلک ہیلتھ سنٹر حاجن منتقل کر دیا گیا ،جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔