سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے ہفتے کے روز کہا کہ حد بندی کمیشن کی حتمی رپورٹ’درزی سے بنی‘ ہے، جس کا مقصد کچھ لیڈروں کو فائدہ پہنچانا ہے۔غلام نبی آزادنے جموں میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، کشمیری پنڈتوں کے مطالبات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کہا کہ تمام کمزور لوگوں، خواہ وہ کشمیری پنڈتوں ہوں، مسلمان ہوں یا سکھ، کی سلامتی سے متعلق خدشات کو دور کیا جانا چاہیے۔حد بندی کی رپورٹ کے بارے میں، کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہ ایک درزی کی بنائی ہوئی معلوم ہوتی ہے، جس کا مقصد مخصوص لیڈروں کو فائدہ پہنچانا اور دوسرے لیڈروں کو شکست دینا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیرمیں ملی ٹنسی کے خاتمے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ حکومت سیاحوں کی آمد کو معمول نہ سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہر جگہ سیاحوں کی آمد کا سہرا اللہ تعالیٰ کو جاتا ہے کیونکہ درجہ حرارت خوشگوار رہا جس کی وجہ سے ملک بھر میں سیاحوں کا موسم اچھا رہا۔