پونچھ کی تحصیل منڈی میں جمعے کے روز موبائیل چارج لگانے کے دوران آسمانی بجلی گر آئی جس وجہ سے نوجوان برسر موقع ہی از جان ہوا۔ یو پی آئی کے مطابق تحصیل منڈی کے علاقہ سٹیلاں سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا ہے۔ ایس ایچ اوپولیس تھانہ لورن ساجد احمد نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی صبح ارشاد احمد ولد جلال دین ساکنہ سٹیلاں لوہل بیلہ نامی 35 سالہ نوجوان آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متوفی اپنے گھر میں موبائل چارج لگا رہا تھا کہ خراب موسم کی وجہ سے ا±س پر آسمانی بجلی گرگئی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ا±نہوں نے بتایا کہ زخمی کو سب ضلع ہسپتال منڈی علاج کے لیے لے جایا گیا تا ہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔