ایک جنگجو ہلاک ، علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری /دفاعی ذرائع
فوج نے ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ جوابی کارروائی میں ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا۔اطلاعات کے مطابق فوج کا کہنا ہے کہ جمعے کی صبح کو ٹنگڈار سیکٹر میں سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا ۔ انہوں نے بتایا کہ فوج نے دراندازوں کو للکارا جس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کی جوابی کارروائی میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ جنگل میں مزید ملی ٹینٹ چھے ہو۔