جنگجووں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارو د برآمد کرکے ضبط کیا گیا/ایس ایس پی
بارہ مولہ پولیس نے شراب کی دکان پر ہوئے گرینیڈ حملے میں ملوث چار جنگجووں اور ایک اعانت کار کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے جمعرات کو لشکر طیبہ کے چار عسکریت پسندوں اور ا±ن کے ایک ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مبینہ طور پر منگل کو شراب کی دکان پر گرینیڈ حملے میں ملوث تھا جس میں راجوری کا ایک رہائشی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ایس ایس پی بارہ مولہ نے ایک پریس کے دوران بتایا کہ وائن شاپ پر حالیہ گرینیڈ حملے کے معاملے کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اُن کے مطابق 04 عسکریت پسند اور لشکر طیبہ کا ایک ساتھی گرفتار کیا گیا ہے اور ان کیے قبضے سے 5 پستول، 23 دستی بم، دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ منگل کے روز شراب دکان پر گرینیڈ حملے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی جس دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران چند مشتبہ افراد کے نام سامنے آئے جنہیں پوچھ تاچھ کی خاطر حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے ڈالے جس دوران چار جنگجووں اور ایک اعانت کار کو گرفتار کیا گیا۔ ادھرآئی جی پی کشمیر کا کہنا ہے کہ جنگجووں کا یہ ماڈیول بارہمولہ میں عسکری واقعات میں ملوث تھا، گرفتاریوں کے بعد اب اعلیٰ سطحی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں منگل کو مشتبہ جنگجووں کے گرینیڈ حملے میں دیوان باغ میں ایک نئی کھلی شراب کی دکان کا ایک ملازم رنجیت سنگھ ولد کشن لال ساکن راجوری ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔مہلوک کے خاندان نے 25 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا اور خاندان کے ایک رکن کو نوکری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔