یاترا کے پُر امن انعقاد اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں/ لیفٹنٹ جنرل مجندر سنگھ
اگلے ماہ کی 30تاریخ سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جموں میںپولیس و فوج کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ16ویں کور لیفٹنٹ جنرل منجندر سنگھ نے جموں خطے میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر انہوں نے انٹیلی جنس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگ تال میل کو یقینی بنانے کیلئے آئندہ مژھل اور امرناتھ یاترا کیلئے حفاظتی اقدامات پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ۔اطلاعات کے مطابق شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی کے راجوری اور پونچھ کے جڑواں سرحدی اضلاع کے آگے والے علاقوں کے دورے کے قریب ہوئی تاکہ خطے میں سیکورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔جس کے بعد جمعہ کو فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ16ویں کور لیفٹنٹ جنرل منجندر سنگھ کی صدارت میں نگروٹا میں ایک سیکورٹی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ اور خطے میں کام کرنے والی مختلف انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں بنیادی طور پر جموں صوبے میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ انٹیلی جنس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگ تال میل کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ مچیل اور امرناتھ یاترا کے لیے حفاظتی اقدامات پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر امرناتھ یاترا کے سلسلے میں انتظامات کو حمتی شکل دی گئی جب فوج و فورسز کو ہدایت دی گئی وہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔ اس موقعہ پر لیفٹنٹ جنرل سنگھ نے تمام فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکو ہدایت دی کہ امرناتھ یاترا کیلئے تمام تر سیکورٹی انتظامات کو بہم رکھا جائے گا اورحساس راستوں پر فوج و فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کرکے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یاترا کا امسال پر امن انعقاد ہو ۔