دو دنوں تک گلمرگ میں کیبل کار اور ڈل اور دیگر جھیلوں میں شکارا کی سواری سے گریز کرنے کا مشورہ
وادی کشمیر میںجاری شدید گرمی کی لہر کے بیچ محکمہ موسمیات نے نئے موسمی کلینڈر کے تحت سیاحوں اور کسانوں کے نام ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ دو دنوں تک سرگرمیاں محدود کرنے کی تاکید کی ہے ۔ کشمیر وادی میں دن بھر تیز دھوپ سے جہاں درجہ حرارت میںکافی اضافہ درج کیا جاتا ہے وہیں بعد دوپہر موسمی صورتحال میں تبدیلی اور تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے آئند ہ دو دنوں تک موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے کسانوں اور سیاحوں کو سرگرمیاں محدود کرنے کی تلقین کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈ وائزری کے مطابق 19 مئی کو ممکنہ تیز ہواو¿ں اور ژالہ باری کے باعث ڈل جھیل پر شکارا اور گلمرگ میں کیبل کار کی سواریوں سے 2 دن تک محدود رہنے کی ضرورت ہے جبکہ ساتھ ہی موسمی پیشگوئی کے پیش نظر کسانوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ دو دنوں تک سرگرمیاں محدود کریں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواﺅں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے لہذا کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کھاد کے استعمال اور آبپاشی سمیت کسی بھی قسم کے کیمیکل سپرے سے پرہیز کریں یا روک دیں، ایڈوائزری میں لکھا گیا”لوگوں کو گلمرگ میں کیبل کار اور ڈل اور دیگر جھیلوں میں شکارا کی سواری سے گریز کرنا چاہیے“۔