پونچھ کے جنگلات میں جنگجوﺅں کے ٹھکانے کا پردہ فاش
جموں وکشمیر پولیس نے شمالی ضلع بارہ مولہ کے کریری علاقے میں ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پونچھ کے جنگلات میں جنگجووں کے ٹھکانے کا پردہ فاش ۔اطلاعات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے متعلق ایک اطلاع موصول ہونے پر اتوار کے روزپولیس اور 29 آر آرکی ایک مشترکہ ٹیم نے لشکرطیبہ سے وابستہ ملی ٹینٹ معاون کوحراست میں لے کر ا±س کے قبضے سے ایک پستول ، ایک پستول میگزین اور نو پستول راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے۔انہوں نے گرفتار اعانت کار کی شناخت اعجاز احمد میر ولد مرحوم محمد رمضان میر ساکن تلگام پائین کے بطور کی۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتا ر شدہ اعانت کار ضلع میں سرگرم جنگجووں کو منطقی مدد فراہم کر رہا تھا۔ادھر راجوری اور پونچھ اضلاع کی حدود میں واقع دہرہ کی گلی کے جنگلات میں شروع کی گئی ایک تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، پونچھ کی سرنکوٹ سب ڈویڑن سے جموں و کشمیر پولیس اور بھارتی فوج کی تھنہ منڈی میں قائم راشٹریہ رائفلز بٹالین نے دیہرا کی گلی کے قریب جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم شروع کی جو راجوری اور پونچھ اضلاع کی سرحدوں پر واقع ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا ہے اور کچھ گولہ بارود کے ساتھ ساتھ دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی جاری ہے۔