جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند محصور ہے اور آپریشن جاری ہے ۔ تفسیلات کے مطابق شوپیان کے ہف شرما ل علاقے میں عسکریت پسندوں کی ایک رہائشی مکان میں موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کی راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور پولیس نے پیر کے روز گاﺅں کا محاصرہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق گاﺅ ں کا محاصرہ کرنے کے ساتھ ہی وہاںتلاشیاںلی گئی جس دوران مکان میں موجود عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں تصادم آرائی کی شروعا ت ہوئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور ممکنہ طور پر دو سے تین جنگجو محصور ہے ۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی ہف شرما ل علاقے کا محاصرہ کیا گیا جس دوران علاقے میں جھڑپ ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور عسکریت پسندوںکے فرار ہونے کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق علاقے میں آپریشن ختم ہونے کے بعد ہی تمام صورتحال واضح ہو گی ۔