26 مریضوں کی موت کے بعد مرنےوالوں کی تعداد 523869 ہو گئی
نئی دہلی: ۲ مئی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 3157 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبودنے پیر کو کہا کہ ملک میں ایک ارب 89 کروڑ 23 لاکھ 98 ہزار 347 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 3157 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 2723 لوگ کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک کووڈ سے کل چار کروڑ 25 لاکھ 38 ہزار 976 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے مزید 26 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 523869 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 0.05 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔گزشتہ کچھ دنوں سے قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کے نئے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 281 فعال کیسز بڑھنے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 5991 ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی 1204 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1852388 ہو گئی، مرنے والوں کی تعداد 26175 پر مستحکم ہے۔ہریانہ میں فعال کیسز 32 کم ہو کر 2528 ہوگئے ہیں۔ اس دوران 511 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 979872 ہوگئی۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 10,619 پر مستحکم ہے۔کیرالہ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 20 بڑھ کر 2830 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت پانے والوں کی تعداد میں 273 کا اضافہ ہوا اور وہ اب یہ تعداد 6469830 ہو گئی ہےجبکہ مرنے والوں کی تعداد میں 21 کا اضافہ ہونے سے یہ تعداد 69068 ہوگئی۔