نئی دہلی:۷مارچ (یو این آئی) ملک کے تیسرے بڑے نجی بینک ایکسس بینک اور ٹیلی کام خدمات کی کمپنی بھارتی ایئرٹیل نے آج کئی مالیاتی حلول کے ذریعے ہندوستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی ترقی کو مستحکم بنانے کے لیے ایک اہم شراکت داری کا اعلان کیا۔ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپنانے میں تیز ی لانے کے لیے آئندہ مہینوں میں ایکسس بینک اور ایئرٹیل خاص طور پر ایئرٹیل کے 34 کروڑ سے زیادہ صارفین کے لیے متعدد جدیدمالیاتی پیشکش اور ڈیجیٹل خدمات شروع کریں گے ۔ ان میں صنعت کے معروف فوائد کے ساتھ پہلے سے منظور شدہ فوری فوائد‘ بائے ناو¿ پے لیٹر’ وغیرہ فوائد والا کو-برانڈڈ کریڈٹ کارڈز شامل ہوں گے ۔شراکت داری کا آغاز آج اپنی نوعیت کے پہلے ایرٹیل ایکسس بینک کریڈٹ کارڈ کے لانچ کے ساتھ ہوا جو ایرٹیل کے صارفین کو کیش بیک، خصوصی چھوٹ، ڈیجیٹل واو¿چرز اور اعزازی خدمات جیسے پرکشش فوائد فراہم کرے گا۔یہ کریڈٹ کارڈ خصوصی طور پر اہل ایرٹیل صارفین کے لیے ایر ٹیل تھینکس ایپ پر بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل عمل کے ذریعے دستیاب ہوگا۔ایکسس بینک ایرٹیل کی مختلف سائبر سیکورٹی خدمات کا بھی استعمال کرے گا۔اس کے علاوہ کمپنیاں کلاو¿ڈ اور ڈیٹا سینٹر سروسز میں تعاون کرنے کے دوسرے مواقع تلاش کریں گی۔