نوہٹہ کا معمر شہری جاںبحق ، پولیس اہلکار اور کچھ خواتین سمیت 23زخمی ، علاج کیلئے اسپتال منتقل
سی سی ٹی وی فوٹیج سے اہم سراغ ملے، حملہ آوروں کی تلاش جاری ، ایسی کارروائی آئندہ کامیاب نہیں ہونے دینگے / ڈی آئی جی
سرینگر/06مارچ/// شہر سرینگر کے مصروف ترین بازار امیرا کدل میں اتوار کے بعد دو پہر اس وقت سنسنی اور خوف گیا نا معلوم مسلح افراد نے لوگوں کی بھیڑ بھاڑ میں گرینیڈ داغا جس کے نتیجے ایک معمر شہری جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 23افراد زخمی ہو گئے۔ گرینیڈ حملے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے پورے علاقے کو محاصرے میںلیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کرد ی ہے ۔ ادھر ڈی آئی جی وسطی کشمیر نے گرینیڈ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے کچھ اہم سراغ ملیں ہے جس پر کام کیا جا رہا ہے جبکہ انہوںنے کہا کہ آئندہ اس طرح کے حملوں کو روکنے کیلئے حکمت عمل مرتب دی جائے گی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق شہر سرینگر کے مصروف ترین بازار امیراکدل میں اتوار کے دوپہر قریب 4بجے اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم افراد نے لوگوں کی بھیڑ بھاڑ میں گرینیڈ داغا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے غرض سے گرینیڈ داغا گیا تاہم وہ نشانہ چوک کر بھیڑ بھاڑ علاقے میں زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ گرینیڈ پھٹ جانے کے نتیجے میں وہاں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جبکہ لوگ اپنی جانوں کو بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے لگے جس کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے جائے واردات پر پہنچ کر وہاں ایک پولیس اہلکار سمیت دو درجن کے قریب لوگوںکو زخمی حالات میںپایا ۔ جس کو فوری طور پر سرینگر کے صدر اسپتال علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا جہاں ایک 70سال کا شہری زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والے شہری کی شناخت عبد ل سلام مخدومی ساکنہ نوہٹہ سرینگر کے بطور ہوئی ہے ۔ صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈ نٹ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکار سمیت 24افراد کو علاج کیلئے اسپتال لایا گیا جہاں ایک شہری کی موت واقع ہوئی جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور ان پر نگاہ بنی ہوئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے اتوار کے روز بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں نا معلوم سمت سے گرینیڈ پھنکا جو نشانہ چوک کر سڑک پر زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گرینیڈ دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 24افراد زخمی ہو گئے جن کو اگرچہ علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں ایک معمر شہری کی موت واقع ہوئی ۔ پولیس کے ڈی آئی جی برائے وسطی کشمیر سجیت کمار نے جائے واردات پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج لی گئی ہے جس سے کچھ اہم سراغ مل گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے گرینیڈ حملے کی ذمہ داری قبول نہیںکی ہے تاہم پولیس حملہ آروں کی تلاش میں ہے ۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں اس طرح کے حملوں کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائیں گے جبکہ اس طرح کی کوششوںکو آگے کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا ۔