Daily Aftab
27 مئی ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے بیچ بارشوں کی پیشگوئی کی

by Online Desk
15 فروری 2022
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی کشمیر میں دن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے جہاں دن کے درجہ حرات میں بہتری سے لوگوں نے لی راحت کی سانس لی تاہم رات بھر آسمان صاف رہنے کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اورشہر آفاق گلمرگ او ر پہلگام میں بھی شبانہ درجہ حرارت منفی میں درج کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 72 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق دن میں کھلی دھوپ نکالنے کے باعث وادی کشمیر میں بہار جیسے موسم سے لوگوں میں خوشی کی لہر لوٹ آئی ہے۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں درجہ حرارت کافی بہتر ہو گیا ہے ۔وادی کشمیر میں اگرچہ دن بھر دھوپ کھلی رہتی ہے تاہم مطلع صاف رہنے سے شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں مطلع صاف رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ درج ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرات میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے اور بیشتر مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔اسی طرح سے گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے 72 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 19 فروری تک موسم بے ترتیب رہ سکتا ہے اور اس دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور کہیں کہیں بارشیں بھی متوقع ہیں۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر اور لداخ کیلئے دو موبائل میڈیکل یونٹس کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

مرکز کی دباؤ کی پالیسی کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں حالات بگڑ رہے ہیں : محبوبہ مفتی

ای ڈی کا نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام سمن جاری

اسی بارے میں

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر اور لداخ کیلئے دو موبائل میڈیکل یونٹس کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر اور لداخ کیلئے دو موبائل میڈیکل یونٹس کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

27 مئی 2022
مرکز کی دباؤ کی پالیسی کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں حالات بگڑ رہے ہیں : محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

مرکز کی دباؤ کی پالیسی کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں حالات بگڑ رہے ہیں : محبوبہ مفتی

27 مئی 2022
حضرت خواجہ معےن الدےن چستیؒکے 810وےں عرس مبارک پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا پغام
تازہ ترین خبریں

ای ڈی کا نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام سمن جاری

27 مئی 2022
چین او روس نے شمالی کوریا کےخلاف پابندیوں کے مسودے کو ویٹو کردیا
تازہ ترین خبریں

چین او روس نے شمالی کوریا کےخلاف پابندیوں کے مسودے کو ویٹو کردیا

27 مئی 2022
سینیگال کے ہسپتال میں آگ ،11 بچوں کی موت
تازہ ترین خبریں

سینیگال کے ہسپتال میں آگ ،11 بچوں کی موت

26 مئی 2022
ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے
تازہ ترین خبریں

ملک میں کورونا کے 2628 نئے معاملے درج

26 مئی 2022
ارکان پرلیمان کھلے ذہن سے بات کریں، ملک کو ترقی کی راہ پر لے جائیں:وزیر اعظم مودی
قومی

ہندوستان بڑی معیشتوں میں تیزی سے ترقی کرنےوالا ملک. مودی

26 مئی 2022
شمالی کوریا پر مزید سخت پابندیوں پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ
تازہ ترین خبریں

شمالی کوریا پر مزید سخت پابندیوں پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ

26 مئی 2022
سرینگر لہہ شاہراہ پر حادثہ ، 9افراد ہلاک
تازہ ترین خبریں

سرینگر لہہ شاہراہ پر حادثہ ، 9افراد ہلاک

26 مئی 2022
Next Post
یوکرین کی سرحد سے روسی فوج واپس بلانے کا اعلان

یوکرین کی سرحد سے روسی فوج واپس بلانے کا اعلان

اہم خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر اور لداخ کیلئے دو موبائل میڈیکل یونٹس کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

مرکز کی دباؤ کی پالیسی کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں حالات بگڑ رہے ہیں : محبوبہ مفتی

ای ڈی کا نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام سمن جاری

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے بیچ بارشوں کی پیشگوئی کی
تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے بیچ بارشوں کی پیشگوئی کی

15 فروری 2022
اپنی نوعیت کی پہلی خواتین انڈسٹریل اسٹیٹ اودھم پورمیں قائم کی جائے گی
تازہ ترین خبریں

ملٹنسی امن اور خوشحالی کے لیے سب سے بڑا خطرہ: ایل جی سنہا

21 مئی 2022
بجبہاڑہ میں غیر ریاستی شہری پستول اور میگزین سمیت گرفتار
تازہ ترین خبریں

اوڑی میں گاڑی سے دس کلو ہیروئن ضبط، ایک شخص گرفتار

20 مئی 2022
نابالغ لڑکی کا اغوا اور عصمت دری کا معاملہ ، 8سال بعد کیس کا فیصلہ
تازہ ترین خبریں

نابالغ لڑکی کا اغوا اور عصمت دری کا معاملہ ، 8سال بعد کیس کا فیصلہ

24 مئی 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔