ڈویژنل کمشنر کشمیر نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا
وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے معاملا ت میں اضافہ کے پیش نظر ڈویژنل کمشنر کشمیر نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کووڈ کی تیسری لہر کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ڈویژنل کووڈ کنٹرول روم کشمیر میں منعقدہ میٹنگ میں کووڈ مخالف اقدامات کا جائزہ لینے کے دوران انہوںنے ایس او پیز کو سختی سے عملانے کی افسران کو ہدایت دی ۔ میٹنگ میں ڈاکٹر طلعت جبین ، کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ صورتحال سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اومیکرون کی لہر ہے تاہم اس کے اثرات زیادہ مہلک نہ ہونے سے گھریلو آیسولیشن کے معاملات بڑھ گئے ہیں جن کی نگرانی کی ضرورت ہے ۔ا نہوں نے سی ایم اوز پر زور دیا کہ وہ ٹریٹری ہسپتالوں کو منتقل کئے جانے والے کیسوں کی بہتر نگرانی کے اقدامات اُٹھائیں اور ایسے کیسوں کو کوڈ ٹریٹری کیر ہسپتالوں کو منتقل نہ کریں جو ضلع کے اندر پرائمری اور سیکنڈی لیول کے ہسپتالوں میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام میڈیکل سپرانٹنڈنٹوں ، نوڈل آفیسروں کو ہدایت دی کہ وہ صورتحال کے حوالے سے روزانہ میٹنگوں کا انعقاد کیا کریں۔ اس موقعے پر ڈویژنل کمشنر کو بتایا گیا کہ ٹرسٹیری کیئر ہسپتالوں میں کام کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کووِڈ پازیٹومریضوں کا علاج کرکے انہیں ہسپتالوں سے رُخصت کرتے ہیں اور جن کو ہسپتالوں میں داخل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے انہیں داخل کیا جاتا ہے ۔ انہوںنے مائیکرو کنٹونمنٹ زون قراردئے گئے علاقوں میں پروٹوکول پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے سی ایم اوز کو ہدایت دیکہ وہ کسیوں کی شناخت ، رابطہ اور ٹسٹنگ کے عمل کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ قرنطین اور علاج و معالجہ کی سہولیات ان علاقوں کےلئے بہم رکھیں ۔ انہوںنے گھریلو قرنطین میں رکھے جارہے افراد کو گھروں تک کووڈ کٹس پہنچانے کےلئے بھی اقدامات اُٹھانے کی ہدایت دی ۔ اس کے علاوہ انہوںنے تمام ضلع کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ کو پھیلنے سے روکتھام کےلئے موثر اقدامات اُٹھائیں تاکہ صوبے میں وائرس کی لہر کا اثر کم ہو۔ ڈویژنل کمشنر نے لیب کی تعیناتی کی بھی ہدایت کی۔ لیب کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کشمیر ڈویڑن کے مختلف کالجوں سے مائیکرو بایولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکنیشن اسسٹنٹس۔ ترتیری نگہداشت کے اسپتالوں میں خدمات۔