پروجیکٹ کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت دی
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج مبارک منڈی ہیریٹیج سوسائٹی کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں مبارک منڈی کی تجدید کاری کے کام کاج کا جائزہ لیا گیا ۔ میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے مبارک منڈی جموں ہیری ٹیج سوسائٹی کے پروجیکٹ پر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے وہئے کہا ہے کہ مبارک منڈی کمپلیکس ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر اُبھرے گا۔اس موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر کو کمپلیکس کے مختلف بلڈنگوں پر جاری کام کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔ اس موقعے پر مختلف سکیموں کے تحت رقومات کی حصولیابی کے بارے میں بھی بات کی گئی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی امنگ کے تحت اس پروجیکٹ کو وقت سے پہلے ہی مکمل کرنے کی ہدات دی ہے ۔ میٹنگ میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری ٹورازم سرمد حفیظ ، لاءسیکریٹری جے اینڈ کے اچل سیٹھی ، جموں کے ڈویژنل کمشنر راگھو لنگر ، ڈائریکٹر آرچیوز راہل پانڈے ، ڈائریکٹر ٹورازم جموں وویکانند رائے ، کے علاوہ دیگر متعلقہ بھی موجود تھے ۔