کپواڑہ ضلع کے یندوارہ ،ہیری پورہ علاقہ میں ایک 38 سالہ نوجوان نالہ پہرو میں غرقآب ہو گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے فاروق احمد راتھر ولد غلام محمد بٹ نالہ پہرو سے گزررہا تھا کہ اس، دوران ان کا پیر پھسل گیا جس کے نتیجے میں فاروق احمد نالہ میں ڈوب کر غرقآب ہوگئے۔مقامی لوگوں نے اگرچہ فوری طور، فاروق کو نالہ پہرو سے نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام ہوگئے اور چند گھنٹوں کے بعد ان کی لاش نالہ سے بر آمد کی گئی۔ادھر نگین سری نگر میں پیش آئے سڑک کے حادثے میں نوجوان از جان ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل شام نگین کلب کے نزدیک نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس وجہ سے ایک نوجوان جس کی شناخت آصف احمد سلطان کے بطور ہوئی ہے موقع پر ہی از جان ہوا۔ پولیس نے معاملے کے متعلق کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔