ADVERTISEMENT
دسمبرف 27سے 14فروری تک کالج بند رہیں گے /سرکاری ترجمان
جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو یونین ٹیریٹری میں ڈگری کالجوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق کشمیر صوبہ کے تمام اور سرمائی زون جموں کے تحت آنے والے سرکاری ڈگری کالج27 دسمبر سے 14 فروری 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات منائیں گے۔وہیں گرمائی زون جموں کے تحت آنے والے ڈگری کالجوں میں27 دسمبر سے 5 جنوری تک تعطیلات ہوںگی۔
ADVERTISEMENT