کلکتہ(یواین آئی)باراسات کی عدالت نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے خلاف سمن جاری کیاہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ارجن سنگھ کو 14 فروری کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ جج نے کہا کہ اگر ارجن سنگھ اگلی سماعت پر پیش نہیں ہوئے تو ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا جائے گا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ارجن سنگھ کے خلاف شکایت کی گئی ہے کہ انہوں نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کمیشن کو حلف نامے میں غلط معلومات دی ہیں۔ الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی اور جائیداد کے بارے میں غلط معلومات دی ہیں۔ حلف نامہ میں بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ نے بتایا ہے کہ ان کے پاس ایک بیوی ہے ۔ لیکن درحقیقت ارجن سنگھ کی دو بیویاں ہیں۔ یہی نہیں ان کی دوسری بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے ۔ اس کے علاوہ بی جے پی ایم پی نے حلف نامے میں جائیداد کے بارے میں معلومات نہیں دی ہیں۔ بنگلور کی ایک کمپنی میں ان کے دو لاکھ شیئرز ہیں۔ لیکن انہوں نے اپنے حلف نامے میں اس کا ذکر نہیں کیا ہے ۔