ADVERTISEMENT
نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 60 فیصد اہل آبادی کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے ۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویہ نے جمعرات کو یہاں ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا، ایک اور نئی کامیابی۔ ہندوستان کو مبارک ہو۔ عوامی شرکت اور سرشار صحت کارکنوں کی کوششوں سے ، 60 فیصد اہل آبادی کا کووڈ ویکسینیشن مکمل ہو چکا ہے ۔ دریں اثنا، وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 70 لاکھ 17 ہزار 671 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 139 کروڑ 69 لاکھ 76 ہزار 774 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔
ADVERTISEMENT