ضلع پلوامہ کے بانڈزو گاوں میں اتوار کی شام کو اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم بندوق برداروں نے پولیس اہلکار جس کی شناخت مشتاق احمد وگے کے بطور ہوئی ہے پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔ انہوںنے کہاکہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی اہلکار کو اسپتال پہنچایا جہاں پرا ُس کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔ پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ پولیس اہلکار کی حالت اسپتال میں مستحکم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملی ٹینسی کا یہ واقع کیسے اور کن حالات میں وقوع پذیر ہوا اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ ادھر ترال کے بوچھو جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے آئی ای ڈی کیلئے درکار سامان کو ضبط کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔