ADVERTISEMENT
پونچھ میں حد متارکہ پر ہوئے ایک دھماکہ میں بی ایس ایف جوان زخمی ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب بالا کوٹ کے نزدیک ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بی ایس ایف اہلکار جس کی شناخت کانسٹیبل اجیش کے بطور ہوئی ہے شدید طورپر زخمی ہوا ۔ دفاعی ذرائع نے پیر کی صبح کو بی ایس ایف اہلکار پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہا تھا کہ اس دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اہلکار کے چہرے اور دونوں ہاتھ بارودی مواد کی زد میں آئے ہیں اور اُس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
ADVERTISEMENT