ADVERTISEMENT
پولیس نے پلوامہ میں جنگجو تنظیم کے دو معاونین کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے جیش سے وابستہ دو اعانت کاروں کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔ انہوںنے کہاکہ گرفتا ر شدگان سرگرم عسکریت پسندوں کی مدد و اعانت کرنے اور اُن تک ہتھیار پہنچانے کے کام پر مامور تھے۔ انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
ADVERTISEMENT