Daily Aftab
24 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ملک کی سیکورٹی کے پیش نظر دفاعی مینو فیکچرنگ کی زیادہ ضرورت: راجناتھ

by Online Desk
18 دسمبر 2021
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ہندوستان کی کمپنیوں کے ساتھ مل کر سازو سامان بنانے کیلئے تمام ممالک سے اپیل
نئی دہلی (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستان اب بیرون ملک کے بجائے دیسی دفاعی مصنوعات پر زیادہ زور دے رہا ہے اور دنیا کے تمام ممالک سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں اس کی کمپنیوں کے ساتھ مل کر اپنے سازو سامان بنائیں۔ ہفتہ کو یہاں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کی 94ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے ہمیں دفاعی شعبے میں اپنی صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانا ہوگا اور یہ کام اسلئے ضروری ہے کہ دشمن کسی بھی قسم کی مذموم حرکت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہندوستان کو دفاعی شعبے میں مینوفیکچرنگ کا ہب بنانا ہوگا اور حکومت اس کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے ۔ اس سمت میں اقدام اٹھاتے ہوئے بجٹ میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ‘آتم نربھارت ابھیان’ کے تحت ہم ہنودستان میں بنائے گئے دفاعی ساز و سامان کو ترجیح دے رہے ہیں اور ایسے 209 دفاعی آلات کی فہرست تیار کی گئی ہے ، جنہیں ہم ایک خاص وقت کے بعد کسی بھی حالت میں درآمد نہیں کریں گے ۔ ملک کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے حکومت کی مختلف اسکیموں کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے دوست ممالک سے بھی مدد لی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دو ٹوک الفاظ میں تمام ممالک سے کہا ہے کہ وہ ‘میک ان انڈیا’، ‘میک فار انڈیا’ اور ‘میک فار ورلڈ’ کے اصول پر کام کریں تاکہ ہندوستان میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ مل کر دفاعی سازو سامان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک کو دو ٹوک لفظوں میں کہا گیا ہے کہ ہم جو بھی دفاعی دفاعی سازو سامان بنائیں گے وہ اپنی سرزمین پر ہی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں امریکہ، روس اور فرانس سے بات چیت ہو چکی ہے ۔ ہندوستان کو ان تمام ممالک سے مثبت جواب ملا ہے ۔ فرانس کی وزیر دفاع مسز فلورنس پارلے کے ساتھ جمعہ کو ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ اس بارے میں ان کے ساتھ بھی وسیع پیمانے پر بات چیت ہوئی ہے ۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ بات چیت کے دوران فرانس نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ ان کی ایک بڑی کمپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے حصے کے طور پر ہوائی جہاز کے انجن بنانے کے لیے ہندوستان آئے گی، حالانکہ انہوں نے انجن اور طیارے کا نام بتانے سے انکار کردیا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
روہنی کورٹ میں دھماکے کے الزام میں سینئر سائنسدان گرفتار

روہنی کورٹ میں دھماکے کے الزام میں سینئر سائنسدان گرفتار

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ملک کی سیکورٹی کے پیش نظر دفاعی مینو فیکچرنگ کی زیادہ ضرورت: راجناتھ
تازہ ترین خبریں

ملک کی سیکورٹی کے پیش نظر دفاعی مینو فیکچرنگ کی زیادہ ضرورت: راجناتھ

18 دسمبر 2021
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
سرینگر جموںشاہراہ پر 10ہزارسے زائدگاڑیوںکو روانہ کیا گیا
تازہ ترین خبریں

سرینگر جموں شاہراہ پر نئی ٹنل کی تعمیر مکمل
پندر ہ مارچ کو وزیر اعظم ورچول موڈ پر افتتاح کریں گے

12 مارچ 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d