این سی ممبران پی اے جی ڈی میٹنگ سے قبل ممکنہ طور 20 دسمبر کو حد بندی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے
جموں کشمیر سے تعلق رکھنی والی سیاسی جماعتوں کا مشترکہ پلیٹ فارم "عوامی اتحاد برائے گپکار الائنس” نے پہلی بار رواں مہینے 21 دسمبر کو جموں ڈویڑن میں تمام ممبران کی ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے جس میں آرٹیکل 370کی بحالی کے علاو¿ہ دیگر کئی اہم امورات اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاہم ذرائع نے بتایا کہ پی اے جی اے ڈی کی جموں میں میٹنگ منعقد کرنے کا مقصد دلی میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ شخصیات اور حزب اختلاف کی جماعتوں تک رسائی حاصل کرکے دفعہ 370 کی بحالی کے حوالے سے انہیں آگاہی فراہم کرنے کے علاو¿ہ اس حوالے سے ایک منظم حکمت عملی مرتب دینی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے پی اے جی ڈی کا اجلاس سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم کے چیرمین اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی سربراہی میں منعقد ہوگا اور میٹنگ میں تمام ممبران کی شرکت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے سلسلے میں نئی دلی میں مرکزی سرکار، سول سوسائٹی کے اراکین اور اپوزیشن جماعتوں تک رسائی حاصل کرنے سمیت دیگر کئی اہم معاملات اور مسائل پر بات چیت کے لئے جموں میں یہ میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ میٹنگ میں آرٹیکل 370کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پی اے جی اے ڈی کے ترجمان اور سابق ایم ایل اے کولگام محمد یوسف تاریگامی کی طرف سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن کے بارے میں مزید کارروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ جموں و کشمیر میں جاری حد بندی کے عمل اور اس سے متعلق مستقبل کی حکمت عملی پر بھی میٹنگ میں بات چیت کی جائے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم ” پی اے جی ڈی”کے وجود میں آنے کے بعد یہ پہلا موقعہ ہے جب انہوں نے جموں میں تمام ممبران کی میٹنگ طلب کی ہے۔ دریں اثنا پی اے جی ڈی کے ایک سینئر لیڈر نے کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے 21 دسمبر کو جموں میں میٹنگ بلائی ہے جس میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے حوالے سے دلی میں سول سوسائٹی کے اراکین اور اپوزیشن جماعتوں تک رسائی حاصل کرنے کے علاو¿ہ دیگر کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بدھ کے روز اے این سی کے سینئر نائب صدر اور پی اے جی ڈی کے رکن مظفر احمد شاہ نے کے این ایس کو بتایا تھا کہ وہ مختلف حلقوں تک پہنچنے اور آرٹیکل 370 کی بحالی کے لئے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ شخصیات کے ساتھ رابطہ قائم کرنے لئے نئی دلی میں خیمہ زن ہے۔اس دوران نیشنل کانفرنس کےسینئر لیڈر اور پارلمنٹ ممبر حسنین مسعودی نے کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے 20 دسمبر کو جموں میں ایک میٹنگ بلائی ہے جس میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے حوالے سے نئی دلی میں سول سوسائٹی کے اراکین اور اپوزیشن جماعتوں تک رسائی حاصل کرنے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ میٹنگ میں جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس بیچ نیشنل کے کانفرنس قریبی ذرائع نے کے این ایس کو بتایا کہ نیشنل کانفرنس کے ارکان پارلیمنٹ جو کہ حد بندی کمیشن کے رکن ہیں 20دسمبر کو ممکنہ طور پر کمیشن کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔