بی ایس ایف نے آر ایس پورہ میں ایک خاتون درانداز کو مارنے کادعویٰ کیا ہے ۔ بی ایس ایف کے مطابق انہیں کئی مرتبہ روکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم انہوں نے روکنے سے انکار کر دیا جس کے بعد اس پر گولیاں چلائی گئی ۔اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بی ایس ایف نے ایک پاکستانی خاتون کو ہلاک کرنے کادعویٰ کیا ہے ۔ بی ایس ایف ترجمان کے مطابق گزشتہ شپ لائن آف کنٹرول پر آر ایس پورہ سیکٹر میں اس پارسے ایک پاکستانی خاتون کی مشکوک نقل و حمل دیکھی گئی جس کے بعد اسکو روکنے کا اشارہ کیا گیا ۔ انہو ں نے بتایا کہ کئی مرتبہ خاتون کوللکارنے کے بعد بھی انہوں نے ایک بھی نہ سنی اور آگئے بڑھی جس کے بعد بی ایس ایف کو اس پر مجبوری میں گولیاں چلانی پڑی ۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد کی حفاظت پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کو جب لگا کہ خاتون سرحد پار کرکے ان کے قریب آ رہی ہے تو انہوں نے اپنے بچاﺅ میں اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہئے کہ کن حالات میںخاتون اس پار داخل ہونے کی کوشش میں تھیں ۔