دونوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ، کئی مقامات پر چھاپے
سرحدی ضلع کپواڑہ میں بی جے پی کارکن کا ذاتی محافظ اپنے ساتھی سمیت دو ہتھیار وں کو لیکر فرار ہو گیا ہے جس کے بعد انہیں ڈھونڈنکالنے کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق شمالی ضلع کپواڑہ کے بوہی پورہ علاقے میں بی جے پی لیڈر کی حفاظت پر تعینات ان کا ایک ذاتی محافظ اپنے ساتھی سمیت غائب ہو گیا ہے جبکہ انہوںنے ہتھیار میں اہنے ساتھ لیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق 12اور 13دسمبر کی درمیانی رات کو ثاقب احمد تانترے ولد ثنا واللہ تانترے ساکنہ بو بہی پورہ بی جے پہ کارکن عبد الرشید زرگر کی حفاظت پر تعینات تھا نے رات کی تاریکی میں دو ہتھیاروںکو اڑا کر فرارہو گیا جبکہ ا س کا ایک اورساتھی عارف احمد ولد بشیر احمد بھی رات سے غائب ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر شروع کر د یا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ثاقب گھر آیا تھا جس کے بعد وہ وہاں سے نکلنے کے بعد واپس نہیں لوٹ آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہتھیاروں کی گمشدگی کے بارے میں ابھی صورتحال مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکی ہے جبکہ تحقیقات جاری ہے اور اس سلسلےمیں کیس درج کرکے تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بے جے پی کارکن عبدالرشید زرگر اصل میں شمالی قصبہ لولاب سے تعلق رکھتا ہے اور اس وقت وہ کپواڑہ میں ایک سرکا ی رہائش گاہ میں رہائش پذیر تھا۔